غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ اور مصر کی سرحد پرتجارتی مقاصد کے لیے کھودی گئی ایک سرنگ میں حادثے کے دوران آٹھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب غزہ اور مصرکی درمیانی سرحد تجارتی مقاصد کے لیے کھودی گئی سرنگ میں فلسطینی مزدور کام کررہے تھے اچانک سرنگ Â میں ایک تودہ گر پڑا۔ اس حادثے کے نتیجے میں آٹھ شہری زخمی ہوئے Â ہیں۔ امدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرکے زخمیوں کو نکال لیا۔مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹھ فلسطینی مزدور سرنگ میں دم گھٹنے اور ملبہ گرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی غزہ اور مصر کی درمیانی سرحد پر ایک سرنگ کے حادثے میں تین فلسطینی شہری شہید ہوگئے تھے۔ یہ حادثہ مصری فوج کی طرف سے سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے چھوڑے گئے پانی کے نتیجے میں پیش آیا تھا۔