غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کی شمالی سرحد پر فلسطینیوں کے ایک دستی بم حملے میں ایک فوجی افسر شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کےایک گروپ نے شمالی غزہ میں پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجیÂ افسر زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔