• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ کا کوئی شہری سیناء فوجی قتل عام میں ملوث نہیں ہے:ھنیہ

جمعہ 10-08-2012
in فلسطین
0
plf not involve
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ ان کے سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا کوئی بھی شہری گذشتہ اتوار کو سیناء میں مصری فوجیوں پر حملے میں ملوث نہیں ہے۔ ان حملوں میں کم سے کم سولہ مصری فوجی جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے تھے۔ اسماعیل ھنیہ نے مصری صدر محمد مرسی پر زور دیا ہے کہ وہ محصور شہرغزہ کی پٹی کے واحد بین الاقوامی رابطے رفح کراسنگ کو فوری طور پرکھولنے کا حکم دیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ایک افطار ڈنرسے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مصری صدر محمد مرسی سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ رفح کراسنگ کو کھولنے کا فوری حکم دیں کیونکہ سرحدی گذرگاہ کی بندش سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کو سنگین نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ غزہ کی پٹی کا کوئی بھی شہری سیناء کے واقعے میں ملوث نہیں ہے۔ اس کے باوجود ہم مصری حکومت کے ساتھ فوجیوں کے گھناؤنے قتل کی تحقیقات میں تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک رفح بارڈر کو کھول نہیں دیا جاتا اس وقت تک غزہ کی پٹی میں زندگی معمول پر نہیں آسکتی۔

خیال رہے کہ مصری حکام نے گذشتہ اتوار کو فوجیوں پر نامعلوم مسلح افراد کے حملوں کے بعد رفح گذرگاہ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔ وزیراعظم نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام اور حماس کی حکومت مصر کی سلامتی اور استحکام کے سوا اور کچھ نہیں چاہتی۔ اگر کسی کے پاس غزہ کی پٹی کے کسی باشندے کے مصری فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ ہمیں فراہم کرے، ہم خود کارروائی کریں گے۔ بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے غزہ کی گذرگاہ کو بند کرنا اور ڈیڑھ ملین افراد کو ایک ناکردہ گناہ کی سزا دینا کسی طورپر بھی معقول بات نہیں ہے۔
فلسطینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی فلسطینی اور محب وطن شہری مصری فوجیوں پرحملے میں ملوث نہیں ہوسکتا۔ یہ دہشت گردی اسرائیل کے ایجنٹوں کی کارستانی ہوسکتی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.