• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ پر پابندیوں کے خلاف رام اللہ میں ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 24-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11327
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کے خلاف اور محاصرہ ختم کرانے کے فوری مطالبے کے حق میں غرب اردن  کے وسطی شہر رام اللہ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں المنارہ چوک میں ہزاروں فلسطینیوں نے جمع ہو کرغزہ کی پٹی پرعائد پابندیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے محصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی و فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے امریکا کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی قوم کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتقامی فیصلوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے فلسطینی اتھارٹی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ رام اللہ اتھارٹی بھی غزہ کے دو ملین عوام کو اجتماعی سزا دینے میں صیہونی ریاست کی آلہ کار بن چکی ہے۔ مقررین نے غزہ کی پٹی میں جاری عوامی احتجاج اور حق واپسی کی تحریک کی مکمل حمایت کی اور فلسطین قوم پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جاری تحریک حق واپسی کی حمایت میں مظاہروں میں حصہ لے۔

اس موقع پر مقررین نے فلسطینی قومی اور سیاسی قوتوں کےدرمیان اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد اوسلو امن معاہدہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نام نہاد امن کے سراب کے پیچھے بھاگنے کے بجائے قومی مفاہمت کو آگے بڑھانے پر توجہ دے۔ مظاہرین اور مقررین نے غزہ کی پٹی کے عوام پر عائد کردہ پابندیاں فوری ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ پر پابندیوں کے خلاف رام اللہ میں ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.