فلسطینی حکومت نے صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے غزہ کی پٹی پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ صہیونی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ غزہ کے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی علاقے ایلات میں صہیونی فوجیوں کے قتل کے لیے مصری زمین استعمال کی تھی۔
حکومتی ترجمان طاہر نونو نے اتوار کی شام اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے بیانات سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کی حرص کا اندازہ ہوتا ہے۔ اسرائیل غزہ پر نئی جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔
طاہر نونو نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی غزہ پر حملے کا جواز ڈھونڈنے کی نئی کوششوں پر فوری مداخلت کرے اور اہالیان غزہ کے صہیونی غارت گری سے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین