• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ پر حملوں کی آڑ میں قبلہ اول کے خلاف صہیونی جارحیت میں غیر معمولی اضافہ

جمعہ 11-07-2014
in فلسطین
0
plf 11-07-23
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

 

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر پچھلے ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث عالمی اور علاقائی توجہ غزہ کی جانب مبذول ہونے سے اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول کے خلاف ریشہ دوانیوں میں اضافے کا ایک نیا موقع ہاتھ آگیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم "الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کشی کے بعد عالمی برادری کی توجہ قبلہ اول کی جانب سے ہٹ گئی ہے جس کے باعث اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کو آگے بڑھانے کا ایک نیا موقع ہاتھ آگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے قبلہ اول میں چھاپوں کو نہ صرف روز کا معمول بنا لیا ہے بلکہ دن میں کئی کئی بار مسجد اقصیٰ میں چھاپے مارے جاتے اور نمازیوں اور روزہ داروں کو زد و کوب کیا جاتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر حکمت نعامنہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی فوج کی تازہ کارروائیاں قبلہ اول پر براہ راست منفی اثرات مرتب کررہی ہیں۔ غزہ پر فوج کشی کے بعد عالمی اور علاقائی توجہ غزہ کی جانب مبذول ہونے کے بعد صہیونی فوج نے قبلہ اول پر چھاپوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی جارحیت اور قبلہ اول کے خلاف سازشیں عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ ڈاکٹر حکمت کا کہنا تھا کہ عرب اور مسلمان ممالک کی تمام توجہ ان دنوں غزہ کی صورت حال پر مرکوز ہے جس کے باعث وہ قبلہ اول کے طرف زیادہ توجہ نہیں دے پا رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج، انتہا پسند یہودیوں اور صہیونی پولیس نے اس موقع کو غنیمت جان کر مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی درندگی کے خلاف آج جمعہ کو فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں ماہ صیام کے دوسرے جمعہ کی ادائیگی کی کوشش کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی قبلہ اول تک رسائی روکنے کے لیے پہلے طاقت کے استعمال کی تیاری کررکھی ہے۔ فلسطین کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں قبلہ اول میں آنے والے نمازیوں اور روزہ داروں میں سخت تصادم کا بھی خطرہ ہے۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.