• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ پر بمباری اسرائیلی بربریت ہے، فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: اردن، قطر

پیر 12-03-2012
in فلسطین
0
plf qitr2
0
SHARES
0
VIEWS

plf qitr2

اردن اور قطر نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ دونوں عرب ملکوں نے غزہ پر حملوں کو”وحشیانہ، جارحانہ اور ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر بمباری کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری تل ابیب پرعائد ہو گی۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات اور حکومت کے ترجمان راکان المجالی نےعمان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے ناقابل برداشت اور بلا جواز ہیں۔ اردن اپنے فلسطینی مظلوم بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ شہر اسرائیل کی جانب سے گذشتہ چھ سال سے معاشی ناکہ بندیوں کا شکار ہے اور عالمی برادری نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے کچھ نہیں کیا۔اب اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر شہر پر وحشیانہ جارحیت شروع کر دی ہے جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اردنی عہدیدار کا کہنا تھاکہ ان کا ملک فلسطینیوں کو تنہا کرنے یا انہیں دیوار سے لگانے کی کسی سازش کی حمایت نہیں کرے گا۔ غزہ پر حملے برداشت سے باہر ہیں اور اس کے سنگین نتائج کی تمام تر ذمہ داری بھی صہیونی حکومت پرعائد ہو گی۔
درایں اثناء خلیجی ملک قطرنے بھی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں سلامی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی یلغار بند کرانے کے لیے صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی امن معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس کے تمام منفی نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.