• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید، بچوں سمیت کئی افراد زخمی

جمعہ 06-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1255
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اورتین بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں توپخانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 54 سالہ خاتون زینہ العمور شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں غزہ کے ناصر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری جن میں بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں غزہ کے سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ بدھ اور جمعرات کو اسرائیلی فوج کے ایف 16 جنگی طیاروں نے الفخاری، الشجاعیہ اور خان یونس کے مقامات پر متعدد مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

جمعرات کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں چار فضائی حملوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج کی جانب سے کی گئی گولہ باری سے چار افراد زخمی ہوئی جن میں تین بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے جولائی اور اگست 2014ء کو غزہ کی پٹی پر 51 روز تک جارحیت مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں 2200 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ غزہ پر تازہ حملے دو سال کے پہلے مسلط کردہ جنگ کے بعد اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیے جا رہے ہیں۔ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے پانچ مقامات پر توپخانے سے گولہ باری کی۔ اس کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ہاون راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید، بچوں سمیت کئی افراد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.