فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مشرق میں ایک ٹیکسی اسٹینڈ پر اتوار کو علی الصباح گولہ باری کی۔
والے گولوں کے باعث کئی مکانات بھی زمین بوس ہوگئے۔ جن میں موجود ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی شہریوں اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکے اس قدر زور دار تھے کے ان کے دور دور تک مکانات لرز کر رہ گئے۔ گولہ باری دوران، گولوں کے شیل دور دور تک پہنچے ہیں۔
بمباری کے بعد امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ ابتدائی طور پر ایک شخص کی شہادت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم خدشہ ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

