(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں جمعہ کے روز المحررات کے مقام پرشکار کے دوران غلطی سے گولی لگنے سے ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ فلسطینی شہری کو جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اس وقت سرمیں گولی لگی جب وہ شکار کے لیے وہاں موجود تھا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ گولی خود اس کی اپنی بندوق سے چلائی گئی تھی یاس کسی دوسرے شخص کی بندوق سے ماری گئی تھی۔
