• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں ’جمعہ وفاء زخمیان‘ میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

جمعہ 22-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11309
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ میں تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج ’جمعہ وفاء زخمیان‘ منایا جا رہا ہے۔ فلسطین کی مذہبی، سیاسی، قومی اور انسانی حقوق کی انجمنوں نے غزہ کے عوام سے مشرقی سرحد پر جمع ہونے اور جمعہ وفاء زخمیاں کے حوالے سے ہونے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کی سپریم قومی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج 22 جون جمعۃ المبارک کو ’زخمیوں سے عہد وفاء‘ کے طورپر منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے آج جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد مشرقی سرحد پر صیہونی ریاست کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جمعہ وفاء زخمیان‘ کی مناسبت سےآج غزہ میں کئی مقامات پر ریلیاں اور پرامن جلوس نکالے جائیں گے جن میں فلسطینی قیادت اور شرکاء حق واپسی، غزہ پر مسلط ظالمانہ ناکہ بندی ختم کرنے، فلسطینیوں کے متبادل ملک کی سازشوں اور امریکا کی’صدی کی ڈیل‘ کی سازش کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

مشرقی غزہ میں سب سے بڑا جلوس مقامی وقت کے مطابق عصر کے بعد سے شام ساڑھے سات بجے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ میں30 مارچ 2018ء کو ’یوم الارض‘ کے بعد سے تحریک حق واپسی جاری ہے۔ غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینی شہریوں نے 5مقامات پر خیمے لگا رکھے ہیں جن میں موجود فلسطینی روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرتے ہیں تاہم جمعہ کے ایام میں احتجاج میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینی مظاہرن کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 142 فلسطینی مظاہرین شہید اور 15ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں ’جمعہ وفاء زخمیان‘ میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.