اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے انسانی امور برائے مقبوضہ علاقہ جات نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان زمینی رابطوں میں بندش کی وجہ سے انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔
ادارے کی "صورتحال رپورٹ” میں بتایا گیا ہے کہ "اسرائیل کی جانب غزہ کی عوام اور سامان کی نقل و حرکت پر طویل المیعاد پابندیوں کی وجہ سے غزہ کی معیشت اور آبادی غیر قانونی سرنگوں اور مصری سرحدی کراسنگ رفح پر منحصر کرنے پر مجبور ہے۔”
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ،”سیناء میں غیرقانونی سرگرمیوں اور سیکیورٹی کی صورتحال سے نمنٹنے کے لئے ہونے والی حالیہ کارروائیوں کی وجہ سے رفح کراسنگ پر فلسطینی کی آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور زیر زمین سرنگیں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔”
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسی عرصے کے دوران اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے اوپر عائد پابندیوں میں تھوڑی نرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مگر اس سب کے باوجود غزہ کی پٹی میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔”
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین