غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں کی امداد کے عالمی ادارے انروا کے ہزاروں کارکنون نے امریکی اقدامات کے خلاف غزہ میں کئی مقامات پر مظاہرے کئے ہیں۔
امریکہ نے اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انروا کی مالی معاونت مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ انروا لاکھوں فلسطینیوں اور انسانی امداد اور خدمات فراہم کرنے والا واحد عالمی ادارہ شمار ہوتا ہے۔فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انروا کے تیرہ ہزار ملازمین نے غزہ میں کئی مقامات پر مظاہرے کر کے امریکہ کے ظالمانہ اور مخاصمانہ فصیلوں کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی بھی مذمت کی اور ان کے حق واپسی کو تسلیم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بھی انروا کے خلاف امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
فلسطینیوں کی امداد اور روزگار سے متعلق اقوام متحدہ کا ادارہ انروا انیس سو انچاس میں قائم کیا گیا تھا۔