• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

پیر 05-11-2012
in فلسطین
0
plf ghaza
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے حماس کے زیر انتظام غزہ کی ساحلی پٹی میں گھس کر وسطی علاقے بریج کیمپ پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کی صبح شہید ہونے والا فلسطینی ذہنی مریض تھا۔

فلسطینی میڈیکل سروسز کے ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ ان کا عملہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے واقعے کی خبر پھیلنے کے چھ گھنٹے بعد اکیس سالہ نوجوان احمد نباھین کی لاش تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی عملے کو احمد نباھین کی نعش تک پہنچنے سے روکے رکھا اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرتی رہی۔ اسرائیلی فوج نے زخمی نوجوان کی موت تک اسے ریڈ کراس کے دفتر تک لیجانے میں بھی نہ دیا۔

اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ مشرق کی جانب نام نہاد اسرائیلی ریاست سے ملحق غزہ کی سرحد کے قریب آنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردے گی۔ جس کے بعد آج ذہنی طور پر معذور اس فلسطینی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے دیکھا کہ ایک فلسطینی سکیورٹی باڑ کے قریب آ رہا ہے لہذا انہوں نے اس پر فائر کھول دیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.