• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ معاشی ناکہ بندی کے سنگین ترین دور سے گذررہا ہے:فلسطینی عہدیدار

پیر 11-11-2013
in فلسطین
0
plf ministers
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی حکومت کے ایک سرکردہ عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مصرکی عبوری انتظامیہ کو غزہ کے محصورین کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سات سال سے جاری معاشی ناکہ بندی میں غزہ اپنے سنگین اور کڑے وقت سے گذر رہا ہے۔

مرکزاطلاعات اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کابینہ کے جنرل سیکرٹری عبدالسلام بدرصیام نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ مشکل ترین معاشی حالات میں فلسطینیوں کو اشیائے ضروریہ کےحصول کے لیے متبادل راستے تلاش کرنا پڑے ہیں۔ اسرائیل نے پہلے ہی غزہ کی مکمل معاشی ناکہ بندی کردی تھی۔ اب مصرکی جانب سے بھی راستے بند ہیں۔ ایسے میں فلسطینیوں کو سرنگوں کے راستے اشیاء کے حصول کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔ اس وقت غزہ کے محصورین کا مکمل انحصار ان سرنگوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصراوراسرائیل مل کرغزہ کی پٹی کی سرحد پربنائی گئی سرنگیں مسمار کررہے ہیں۔ سرنگوں کی مسماری کی مہم نے شہرکو تاریکی میں ڈبو کررکھ دیا ہے۔ شہرمیں بجلی اورایندھن نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بیشتر شہریوں کو اشیائے ضروریہ کا 20  فی صد بھی میسر نہیں ہیں۔ تعمیرات، صنعت، زراعت، تجارت، درآمدات وبرآمدات اور ماہی گیری تمام پیشے ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ جس کے باعث غزہ حکومت کو یومیہ لاکھوں ڈالر نقصان پہنچ رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بدرصیام نے کہا کہ ان کی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ ہمیں سرنگوں کے جواز کی ضرورت نہ رہے لیکن سرحدیں بند ہونے کے باعث ہمیں سنگین نوعیت کی مشکلات کاسامنا ہے جس کے باعث ہم غاروں کے راستے سامان لانے پرمجبور ہیں۔

فلسطینی حکومت کے عہدیدارکا کہنا تھا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کی سب سے زیادہ ذمہ داری صہیونی حکومت پرعائد ہوتی ہے جس نے شہرکو مغربی کنارے اور فلسطین کے دیگرعلاقوں سے کاٹ کررکھ دیا ہے۔ عالمی برادری کے سامنے غزہ کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے تمام دعوے جھوٹ پرمبنی ہیں۔ زمین پرفلسطینیوں کو کسی قسم کی سہولت میسر نہیں ہے۔ غزہ کے شہری  مغربی کنارے کاسفرکرسکتے ہیں اور نہ ہی فلسطین کے دوسرے علاقوں میں انہیں جانے اور داخل ہونے کی اجازت ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.