(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت عوامی محاذ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ذوالفقار سویرجو نے اچانک یہ اعلان کیا ہے کہ وہ سیاست سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’’فیس بک‘‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سویرجو کا کہنا ہے عزیز صحافی دوستو اور سیاسی کارکنو، میں نے سیاست سے کنارا کشی اختیار کرتے ہوئے ایک عام شہری کی زندگی گذارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذوالفقار سویر جو کی جانب سے سیاست ترک کرنے کے اعلان کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اس فیصلے پر عوامی محاذ کی جانب سے بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
