(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیردفاع کے حکم پر قابض صیہونی فوج نے غزہ جانےو الی تقریبا 23 ٹن چاکلیٹ ضبط کرلی ہے اس سے قبل اسرائیل نے غزہ میں 35 اقسام کی اشیاء ضروریہ کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی ۔
قابض صیہونی ریاست کے انگریزی اخبار "اسرائیل ٹوڈے” نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے غزہ جاتے ہوئے 23 ٹن چاکلیٹ ضبط کرنے کے حکم پر دستخط کیے ہیں، اخبارنے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ چاکلیٹ غزہ میں صیہونی ریاست کے خلاف برسرپیکار مسلح جدوجہد کرنےوالی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو مالی تعاون کیلئے بھیجی جارہی تھی
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ غزہ میں چاکلیٹ کی فیکٹریاں جس کا ایک حصہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے کے قریب "المنطار” کے علاقے میں واقع ہے۔غزہ کو چاکلیٹ کے لیے خام مالک اسرائیل یا دنیا کے دوسرے ممالک سے درآمد کیے جانے والے خام مال سے حاصل ہوتا ہے مگر اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پرعاید پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام چاکلیٹ جیسی اشیا سے بھی محروم ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے غزہ میں 35 اشیاءکے داخلے پر پابندی عائد کی تھی جس میں موسیقی کے آلات ، موبائل فون ، کمپیوٹر، پرنٹر ، ہیڈ فون ، نگرانی کے کیمرے، بچوں کے الیکٹرانک گیمز اور دیگر اقسام کی مصنوعات شامل تھیں۔