اسرائیلی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے پیر کے روز 48ء کے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی صحرائے نقب پر دو راکٹ حملے کیے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی ریڈیو نے راکٹ حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برسائے گئے راکٹ ’’القسام‘‘ طرز کے تھے۔ یہ حملے نقب کے کھلے میدان میں آ کر گرے جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم کرنے کے باوجود غزہ پر حملے کرتی رہتی ہے جس میں اب تک ہزاروں اہل غزہ شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فضائی اور بری حملوں کے جواب میں غزہ کے مزاحمت کاروں کی جانب سے گاہے بگاہے اسرائیلی زیر تسلط علاقوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رہتاہے، ان حملوں میں عموما اسرائیلی شہریوں کو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوتا۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نےگزشتہ برس غزہ پر فضائی حملوں، بری دراندازیوں اور سمندری حدود میں جارحیتوں کےدوران 114 اہل غزہ کو شہید کر ڈالا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

