• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ سنگین طبی بحران کے دھانے پر کھڑا ہے: عالمی ماہرین

ہفتہ 23-06-2018
in فلسطین
0
0Pala11317
0
SHARES
0
VIEWS

جنیوا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے میں صحت کا سنگین بحران سر پرکھڑا ہے۔ اگر فوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو غزہ میں صحت کے شعبے میں بحران قابو سے باہر ہوجائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اراضی فلسطین کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے مقرر کردہ دو عالمی ماہرین مائکل لینک اور ڈانیوس بوراس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر اس بحران کو ٹالنے کے لیے آج سے اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 12 ہفتوں سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کو علاج کے لیے لایا گیا۔ ان زخمیوں کے باعث اسپتالوں پر غیرمعمولی بوجھ پڑا ہے۔ دوسری جانب غزہ کو بیرون ملک سے ادویات، طبی سامان کی فراہمی معطل ہے جب کہ اسپتالوں میں مریضوں اور زخمیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

عالمی ماہرین نے بتایا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں 8 ہزار فلسطینی زخمیوں کو داخل کیا گیا جن میں سے 3900 فلسطینی گولیاں لگنےسے زخمی ہوئے ہیں۔ گولیاں لگنے سے زخمی فلسطینی کئی ہفتوں تک اسپتالوں میں زیر علاج رہ سکتے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد میں ایسے زخمی بھی ہیں جو بازوؤں یا ٹانگوں سے محروم ہوچکے ہیں اور ان کے علاج میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

یو این ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 93 زخمیوں کو اسرائیل میں علاج کے لیے درخواستیں دی گئیں مگران میں سے صرف 24 زخمیوں کی درخواستیں منظور کی گئی اور دیگر درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ سنگین طبی بحران کے دھانے پر کھڑا ہے: عالمی ماہرین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.