فلسطین کی مختلف سیاسی تنظیموں اور گروپوں نے غزہ میں مجلس قانون ساز کے ہیڈ کوارٹر میں ایک مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں حال ہی میں مصر اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر 15 مصری فوجیوں کی شہادت کے واقعہ پر غور کیا جائیگا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اجلاس حماس نے طلب کیا ہے جس کا ایجنڈا حالیہ واقعات پر مباحثہ کرنا اور اس کے غزہ پر اثرات کا جائزہ لینا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ افسوسناک واقعے کا مقصد اس کے علاوہ اور کوئی نہیں کہ مصر اور غزہ کے مابین بہتر تعلقات میں دراڑیں ڈالی جائیں اور مصر میں ڈاکٹر محمد مرسی کے صدر بننے کے بعد غزہ اور مصر کے درمیان دوریاں بڑھائی جائیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین