مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت کا شعبہ سنہ 2008ء کی جنگ ہوئی تباہ کاریوں پر بھی قابو نہیں پا سکا تھا کہ قابض دشمن نے ایک مرتبہ پھر اس شعبے کو ایک نئی تباہی سے دوچار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چار سال قبل کی جنگ میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے محکمہ سیاحت کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی جس میں محکمہ سیاحت کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں۔ ان تفصیلات سے اندازہ ہوتا ہے کہ قابض فوج کی جارحیت کی نتیجے میں آٹھ روز میں محکمہ سیاحت کوچار لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں کئی تاریخی مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ان تاریخی مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاریخی اعتبار سے اہمیت کےحامل مقامات پربمباری کے علاوہ ساحل کے اہم مقامات کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ساحل سمندر پر سیاحت کے اہم مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔