فلسطینی وزارت ثقافت و نوجوانان کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں نومبر کے وسط میں اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ جنگ کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں صہیونی فوج کی جارحیت کو نمایاں کرنے کے لیے معصوم شہداء،
زخمیوں شہید کی گئی مساجد، مکانات اور دیگر ملبے کا ڈھیر بنی عمارات کی تصویریں دکھائی گئیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نمائش کا افتتاح وزیر برائے امور خواتین جمیلہ شنطی اور ڈائریکٹر جنرل وزارت تعلیم محمد صیام نے کیا۔ اس موقع پر بچوں، خواتین، طلباء طالبات، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ نمائش کئی روز تک جاری رہے گی جس میں بچوں کے درمیان مختلف نوعیت کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیر برائے امور خواتین جمیلہ شنطی کا کہنا تھا کہ نمائش کا اہتمام ایک جانب عالمی سطح پرصہیونی جارحیت کواجاگر کرنا اور اس میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو شریک کر کے انہیں آئندہ کسی بھی جنگ میں موثرجواب دینے کی صلاحیت پیدا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین