فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں عسکری تربیت کی ایک ورکشاپ میں ہونے والے دھماکے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کا ایک فیلڈ کمانڈر شہید ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر پیش آیا جب ایک تربیتی ورکشاپ میں اچانک پُراسرار دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں ایک مزاحمت کار شہید اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ شہید کمانڈر کی شناخت ابراہیم محمد نجیب الغول کے نام سے ہوئی ہے۔
القسام بریگیڈ نے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور شہید کی درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین