فلسطینی بجلی و قدرتی وسال کے محکمے کا کہنا ہے پیر کی شام اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے غزہ میں چار بجلی کے ٹرانسفارمر لائے جا چکے ہیں
جس کے بعد اگلے ماہ غزہ کا بجلی گھر پوری استعداد کے ساتھ کام شروع کردے گا۔ محکمے کے ذمہ داروں نے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام پر عمل شروع ہونے پر عالمی ادارے کا شکریہ ادا کیا۔
محکمے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ لائے جانے والے مئی کے مہینے میں مکمل طور پر کام شروع کردیں گے جس کے بعد غزہ میں 120 میگا واٹ کا اضافہ ہو جا ئے گا اور یہ بجلی گھر اپنی پوری استعداد پر کام کررہا ہوگا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ 2006ء میں اسرائیلی محاصرے کے بعد پہلا موقع ہوگا کہ بجلی گھر بھرپور طریقے سے کام کرے گا۔
اس موقع پر بجلی کے محکمے نے اسلامک ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے غزہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے مالیات کی فراہمی پر اس کا شکریہ ادا کیا۔