(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح جنین، رام اللہ، الخلیل، نابلس اور مشرقی بیت المقدس کے متعدد مقبوضہ علاقوں پر حملے کیے اور شدید فائرنگ کی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے کم سے کم سے انیس فلسطینی نوجوانوں کو اغوا بھی کرلیا ہے۔
ادھر فلسطین کے ادارہ اوقاف اسلامی کے جاری کردہ بیان میں مسجد الاقصی کے صحن میں صیہونی آبادکاروں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ درجنوں صیہونی آبادکاروں نے بدھ کو باب المغاربہ کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔صیہونی فوج نے شمال مشرقی رفح پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
