• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ اور غرب اردن میں شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

اتوار 27-12-2015
in فلسطین
0
Gaza Furenal
0
SHARES
9
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز شہید کیے گئے دو فلسطینی شہریوں کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ نماز جنازہ کے جلوسوں پرصہیونی فوج نے حسب معمول فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے 22 سالہ ھانی رفیق فدان کو مشرقی علاقے الشجاعیہ میں سپردک خاک کیا گیا۔ اس کی نماز جنازہ الشجاعیہ کی مرکزی شاہراہ پرادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے جمعہ کی شام بائیس سالہ ھانی رفیق جام شہادت نوش کرگیا تھا۔

ادھر رام اللہ میں شہید ہونے والی فلسطینی خاتون مہدیہ حماد کو بھی ہفتے کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ مہدیہ کو اسرائیلی فوجیوں نے وسطی مغربی کنارے کے رام اللہ شہر میں سلواد کے مقام پر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ مہدیہ حماد کی نماز جنازہ رام اللہ میں میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے صہیونی فوجیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد جنازے کا جلوس ایک احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ اور غرب اردن میں شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.