• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ:توانائی کے بحران میں شدت، مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

جمعہ 23-03-2012
in فلسطین
0
plf palestine_patient
0
SHARES
2
VIEWS

plf palestine_patient

فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن اور ایندھن کی سپلائی کا تعطل بدستور برقرار رہا تواس کے نتیجے میں اسپتالوں میں زیرعلاج ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران خبردار کیا کہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی حالت نہایت تشویشناک صورت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ایک ماہ سے بجلی کی فراہمی رک گئی ہے جس کے بعد مریضوں اور اسپتالوں کے عملے کو سنگین نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی مریضوں کے لیے فوری طور پر سرجری کی ہدایت جاری کی گئی ہے لیکن بجلی کی عم دستیابی کے باعث آپریشن تھیٹر بند اور مریض بے حال پڑے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اشرف القدرہ نے کہا کہ شہر کے بیشترعلاقوں میں روزانہ بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کا سب سے زیادہ منفی اثر اسپتالوں پر مرتب ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں کے اپنے پاور جنریٹروں کو چلانے کے لیے یومیہ چھ سے آٹھ ہزار لیٹر خام تیل کی ضرورت ہے، لیکن موجودہ حالات میں انہیں باہر سے خام تیل کی سپلائی بند ہو چکی ہے۔
ایک دوسرے سوال کے جواب میں فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اگرچند دن تک بجلی کا بریک ڈاؤن اسی طرح برقرار رہا تو اس کے نتیجے میں اسپتال کے 93 فی صد وارڈ بند ہو جائیں گے اور مریضوں کو سنگین نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج ایک سو شیرخواروں اور چالیس خواتین کی حالت پہلے ہی تشویشناک ہو چکی ہے، جن کے فوری علاج کے لیے سرجری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پندرہ بچوں سمیت 404 گردوں کے مریض ہیں، جن کی ہفتہ وار کم سے کم دو سے تین مرتبہ ڈائیلائسز کی ضرورت پیش آ رہی ہے لیکن بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث یہ گردوں کے مریض بھی حالات کے رحم وکرم پر ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.