مقامی فلسطینی سماجی کارکن راتب الجبور نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کار نے یطا کے مغربی قصبے الریحیہ میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے ابراہیم الطوباسی کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدہد زخمی ہوگیا۔ الجبور نےبتایا کہ ایک گولی ابراہیم کی ٹانگ پر لگی ہے جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ چکی ہے۔ لڑکے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
راتب الجبور نے بتایا کہ حملہ آور یہودی آباد کار الخلیل میں قائم یہودی کالونی ’حاجائی‘ سے آیا تھا۔ حملے کے وقت اسرائیلی فوج کچھ ہی فاصلے پر کھڑی تماشا دیکھتی اور یہودی شرپسند گولیاں مار کر واپس کالونی میں چلاگیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین