فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں فلسطینیوں کے ملکیتی ہزاروں دونم پر پھیلے رقبے پرغاصبانہ قبضے کی غرض سے اراضی کے گرد خار دار تاروں کی باڑ لگا دی ہے۔
مقامی ذرائع نے کو بتایا کہ صہیونی فوج نے پچھلے کئی دنوں سے مشرقی نابلس قصبوں میں عورتا چوک، خربہ یانون اور اس کے مضافات میں فلسطینیوں کی سیکڑوں ایکڑ اراضی کےگرد باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔صہیونی حکام کے اس مکروہ ہتھکنڈے کا مقصد فلسطینیوں کو ان کی وسیع پیمانے پر پھیلی قیمتی زرعی اراضی سے محروم کرنا اور وہاں پر یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیرات کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی جانب سے لگائی گئی خاردار تار کی باڑ کاکچھ حصہ ہٹا دیا تھا مگر صہیونی حکام نے دوبارہ باڑ لگا دی ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔
ذرائع کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے اسی اراضی پر’’یتھسار‘‘ کالونی کے قریب چھ کنٹرول ٹاور بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ یہ کنٹرول ٹاور جنوبی نابلس میں حوارہ چوک اور جیت چوک میں بنائے جائیں گے۔
