(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے کئی علاقوں پر حملے کئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر البیرہ کے شمالی حصے پر دھاوا بول کر ایک کمپنی کی عمارت کا محاصرہ کر لیا اوراس کا سارا ساز و سامان ضبط کر لیا۔صیہونی فوج نے جنوب مغربی الخلیل کے بیت عوا دیہات پر حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے بیت عوا پرآنسو گیس کے گولے بھی فائر کئے تاہم ابھی تک کسی کے گرفتار کئے جانے کی خبر نہیں ہے۔