• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوان کی شہادت

جمعہ 15-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1017
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعرات کو ایک سابق اسیر کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے شمالی الخلیل میں ایک یہودی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس سے دو فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قبضے سے بھی چاقو برامد کیے گئے ہیں۔

فلسطینی امدادی ادارے ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے 50 سالہ ابراہیم براذعیہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوجیوں نے شہید فلسطینی شہری کاجسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہید فلسطینی کا تعلق الخلیل شہر کے صوریف قصبے سے ہے اور وہ کئی سال تک اسرائیل کی جیلوں میں قید بھی کاٹ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے فلسطینی شہری پر اس وقت فائرنگ کی جب اس نے ایک فوجی اہلکار پر کلہاڑے سے وار کرنے کی کوشش کی تھی۔ فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس سے دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے بچوں نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ان کے قبضے سے چاقو بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ دونوں بچوں کی عمریں 10 سال کے درمیان بیان کی جاتی ہیں۔

پی آئی سی کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہرکی ایک بچی کا بھی تعاقب شروع کیا ہے اور کہا ہے کہ بچی نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی مگر وہ فرارمیں کامیاب ہوگئی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.