(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت حورون کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کی کار کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ منگل کی شام بیت حورون کے مقام پر ایک فلسطینی شہری نے سڑک کے کنارے کھڑے یہودی فوجیوں پر اپنی کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی کار ڈروائیور واقعے کے بعد وہاں سے بہ حفاظت فرار ہوگیا تاہم اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے اس نے دو یہودی فوجیوں کو اپنی گاڑی تلے کچل ڈالا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایک حادثہ تھا۔ اسے فلسطینی شہری کی جانب سے دانستہ کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
