رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد ابراہیمی کی طرف آنے والی شاہراہ ابو الریش پر ایک مشتبہ فلسطینی کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان کے چاقو کے حملے میں بارڈر فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی فوجی کی عمر بیس سال بتائی جاتی ہے اور اسے علاج کے لیے بیت المقدس میں ’’ھداسا عین کارم‘‘ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت نے ابو الریش فوجی چوکی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہادت کی تصدیق کی ہے۔ وزارت صحت کے بیان میں شہید نوجوان کی شناخت عبداللہ محمد عاید فضل العجلونی کے نام سے کی گئی ہے جس کا رہائشی تعلق پرانے الخلیل شہر کے الکسارہ قصبے سے ہے۔
شہید کے والد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسے ٹیلیفون پر فوری طورپر سیکیورٹی مرکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
