فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کی گاڑی پر پتھراو اور پیڑول بم حملے کے بعد اسرائیلی
فوج نے مغربی بیت لحم میں حوسان نامی گاوں پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ فلسطینی نوجوانوں نے حوسان میں یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراو کیا اور پٹرول بم پھینکے۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں ایک یہودی آباد کار کو شدید زخم آئے جسے بعد میں ہسپتال لیجایا گیا۔
قابض فوج نے واقعے کے بعد شہر کے صدر دروازے سے ملنے والے علاقوں میں کرفیو لگا دیا اور پھر پتھراو کرنے والے نوجوانوں کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ادھر مغربی کنارے ہی میں واقع تاریخی فلسطینی شہر الخلیل کے جنوبی علاقے میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں کم از کم دو فلسطینی زخمی ہوئے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین