• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 7 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں فدائی حملے میں دو صہیونی فوجی زخمی، فلسطینی نوجوان شہید

جمعرات 24-12-2015
in فلسطین
0
salfiat jawan
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ قابض فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے دو فوجی اہلکاروں کو چاقو کے حملے میں زخمی کیا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے حملے میں 24 سالہ ایک مرد فوجی اہلکار اور اس کی ہم عمر ایک خاتون اہلکار زخمی ہوگئی ہیں۔ دونوں کو اسرائیل کے بلنسن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان دونوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

درایں اثناء فلسطینی وزارت صحت نے سلفیت میں ’’ارئیل‘‘ کالونی کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم پتا چلا ہے کہ اس کا آبائی تعلق مغربی کنارے کے سلفیت شہر سے ہے۔ اس نے شہادت سے قبل دو اسرئیلی فوجی اہلکاروں کو چاقو کے حملے میں زخمی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 132 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ –

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں فدائی حملے میں دو صہیونی فوجی زخمی، فلسطینی نوجوان شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.