رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قائم النجاح یونیورسٹی میں چھاپے مارے اور وہاں سے حماس کی طلباء تنظیم کے رہنما سمیت متعدد دیگر شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
قبل ازیں اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے گھروں میں تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ صہیونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ قابض فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے صوتی بم استعمال کیے۔ اس دوران تلاشی کی کارروائیوں میں عصام ابو خلیفہ، مصطفیٰ الطوباسی، احمد الطوباسی، ولید المطاحن، توفیق الشلبی اور دیگر کو حراست میں لے لیا گیا۔
ادھر بدھ کے روز نابلس میں جامعہ النجاح میں تلاشی کی کارروائی کے دوران حماس کے طلباء گروپ اسلامک بلاک کے رہنما عصام اشتیہ اور دو طلباء کرم بنی فضل اور شادی حلایقہ کو حراست میں لے لیا۔ الخلیل شہرسے بھی تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔
الخلیل میں تلاشی کے دوران 23 سالہ احمد راید ابو عجمیہ کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں اسی شہر سے عبدالرحمان محمود ظاھر اور اذنا کے مقام سے احمد الشمالی کو حراست میں لے لیا۔۔
