• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے:ہیومن رائٹس واچ

پیر 11-05-2015
in فلسطین
0
plf political-arrestment
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’ہیومن رائٹس واچ‘‘ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بلا جواز گرفتاریوں سے مزید انتشار پھیلے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہیومن رائیٹس واچ کے بیان پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ہم خیال طلباء گروپ ’’اسلامک بلاک‘‘ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اورہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیم نے فلسطینی اتھارٹی اور اس کے سیکیورٹی اداروں کو حقائق سے آگاہ کردیا ہے۔

اتوار کے روز ہیومن رائیٹس واچ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں طلباء کی گرفتاریاں محض سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہیں جو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے سیاسی مخالف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ایک ایسے وقت میں حراست میں لیا جا رہا ہے جب غرب اردن میں طلباء یونین کے انتخابات میں حماس کے قریب سمجھے جانے والی طلباء تنظیم کو غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسلامک بلاک نے اپنے بیان میں ہیومن رائیٹس واچ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی ادارے نے فلسطینی اتھارٹی کو حقائق سے آگاہ کرکے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا محض سیاسی انتقام کی بنیاد پرطلباء اور نہتے شہریوں کو گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں طلباء کے خلاف کریک ڈائون میں دسیوں افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں بیشتر کالجوں اور جامعات کے طلباء تھے۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دوسری جانب مغربی کنارے میں طلباء یونین کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں بھی صدر محمود عباس کی جماعت الفتٓح کے مقرب یوتھ ونگ کو بدترین شکست کا سامنا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.