مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں اسرائیلی فوج نے پانچ روزہ مشقیں کل اتوار سے شروع کی ہیں جو آئندہ جمعرات تک جاری رہیں گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کےعبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کل اتوار سے شروع ہونے والی فوجی مشقوں میں فوج کی ’کوئیک رسپانس‘ نقل وحرکت کا جائزہ لیا جائے گا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں جاری فوجی مشقیں پہلے سے طے شدہ Â شیڈول کے مطابق ہیں۔ ان مشقوں کے ذریعے فوج کی جنگی استعداد بڑھانے اور صہیونی کالونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی تربیت دی جائے گی۔