نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں میں تصادم کی اطلاعات ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کواسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں الخلیل، جنین، بیت لحم، رام اللہ اور کئی دوسرے شہروں میں کریک ڈاؤن کے دورام متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے شمال مشرق میں واقع الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران کیمپ میں گھس کر بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔ قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کےخلاف فلسطینی شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ الفارعہ کیمپ اور اس کے اطراف میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔ صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کومنتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان محمد نصار زخمی ہوگیا۔
ادھر مغربی نابلس میں سبسطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ صہیونی فوج نے بیت فوریک اور بیت دجن میں بھی فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سبسطیہ قصبے میں جمعرات کو علی الصباح نماز فجر کے وقت دھاوا بولا اور فلسطینی پرچم اتار پھینکا۔ اس موقع پر صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بنی نعیم اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران محمد حسن الخضور کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں اس کے بھائی راضی الخضور کو حراست میں لیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمالی قصبے بیت مرمین چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج نے مسجد الکبیراور بلدیہ کی لائبریری پر بھی چھاپے مارے۔
الخلیل میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ صہیونی نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی اور صوتی بم استعمال کئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے تین لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیے۔