قلقیلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں آج اتوار کو اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں قیمتی سامان کی توڑُپھوڑ کی گئی اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کو صہیونی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
شمالی شہر سلفیت میں بدیا کے مقام پر تلاشی کے دوران تلاشی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما کوحراست میں لے لیا۔ دیگر فلسطینیوں کو شاملی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے گرفتار کیا گیا۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں حوسان کے مقام پر تلاشی کی کارروائی کے دوران Â متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی صہیونی آباد کاروں پر سنگ باری میں ملوث تھے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے سلفیت کے نواحی علاقے بدیا میں چھاپہ مارا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران سابق اسیر اور سماجی کارکن عبداللہ شتات کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق قلقیلیہ سے حراست میں لیے گئے شہریوں کی شناخت سعید زیاد ابو ھنیہ اور دو سگے بھائیوں مہدی اور مصعب رضوان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد ان کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی گئی۔