(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے شمالی شہر طولکرم میں واقع ’’خضوری ٹیکنیکل یونیورسٹی‘‘ کے کیمپیس پر 18 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ چھاپہ مار کر عملے اور طلباء وطالبات کو زدو کوب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’’طولکرم‘‘ میں قائم خضوری یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے یونیورسٹی کےمرکزی کیمپیس پر 18 گھنٹے میں دوسری مرتبہ پرچھاپہ مارا۔ صہیونی فوجیوں نے نہ صرف طلباء کے تمام ہاسٹلوں کی تلاشی لی بلکہ انتظامیہ کے دفاتر میں گھس کروہاں بھی تلاشی کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی گئی۔یونیورسٹی نے اسرائیلی فوج کے مسلسل دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اور تعلیم کے شعبے میں سرگرم بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خضوری یونیورسٹی پراسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد جاری یلغار کو روکنے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے دن ایک بجے خضوری یونیورسٹی میں گھس کر طلباء اور عملے کو زدو کوب کرنے کے بعد یونیورسٹی بند کرادی تھی۔ صہیونی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں یونیوسٹی کا قیمتی سامان بھی بری طرح توڑپھوڑ کر رکھ دیا۔
