الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم فلسطینی حکومت کے ایک ریجنل ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولا، عملے کو زدو کوب کیا اور تلاشی کے دوران توڑپھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں کی بھاری نفری نے پرانے الخلیل شہر میں واقع فلسطینی حکومت کے دفتر میں ’نسل دیوار و آباد کاری کی مزاحمت‘ کے شعبے میں جا گھے اور وہاں پر موجود عملے کو زدو کوب کرنے کے بعد توڑپھوڑ کی۔فلسطینی حکومت کے صہیونی آباد کاری پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ شعبے کے ڈائریکٹر یونس عرار نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں کی بڑی تعداد نے ان کے دفتر میں گھس کر وہاں پر موجود سرکاری ملازمین کو ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دفتر میں گھس کر الماریوں کی توڑپھوڑ کی۔ ریکارٹ تتر بتر کیا اور وہاں پر موجود تمام سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ چیک کیے۔