عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فورسز نے قلندیا پناہ گزین کیمپ میں گھس کر گھر گھر سرچ آپریشن شروع کیا تو شہری گھروں سے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ نقاب پوش مظاہرین نے صہیونی فوجیوں پر پتھر پھینکے۔ جواب میں صہیونی فوج نے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ کی، لاٹھیاں برسائیں اور ربڑ کے کور میں لپٹی دھاتی گولیوں کی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری محمد جحاجحہ کی ٹانگ میں گولی لگی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے قلندیہ کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں نے شہریوں کے گھروں پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود بچے اور عورتیں دم گھٹنے سے متاثر ہوئیں۔ سرچ آپریشن کے دوران چار شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ محروسین کی شناخت محمد ابزیع، علی حمد، عمار مطیر اور مصطفیٰ فیالہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ان کی عمریں 19 سے 27 سال کے درمیان ہیں۔
