ینوں فلسطینیوں کی گرفتاریاں غرب اردن کے وسط اور جنوبی علاقے میں قائم کونٹینر فوجی چوکی پر عمل میں لائی گئیں۔
عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جمعرات کو علی الصباح فلسطین اسیران فلسطین اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر اسامہ حسین شاہین کو موٹرسائیل پر جاتے ہوئے حراست میں لیا۔ اس کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حسین شاہین کو تین ماہ قبل اسرائیلی فوجیوں نے تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا تھا۔ وہ مجموعی طور پر اب تک چھ سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
اسی فوجی چوکی سے گذرتے ہوئے صہیونی فوجیوں نے 28 سالہ صحافی قتیبہ صالح قاسم اور 26 سالہ سابق اسیر محمود کریم عیاد کو بھی حراست میں لے لیا۔ یہ دونوں بھی ماضی میں اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔
صحافی صالح قاسم کو گذشتہ ہفتے فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز ایک سینٹر میں طلب کر کے اس سے تفتیش کی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین