بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں حوسان قصبے میں ایک گھر پر چھاپے کےدوران شہید فلسطینی لڑکی امانی سباتین کے ایک بھائی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز حوسان قصبے میں تلاشی کے دوران 41 سالہ عدنان حسنی زعول کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران گھر میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے بعد اسیر کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک سال قبل امانی زعول سباتین نامی ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی کار کی ٹکر سے صہیونی آباد کاروں کو کچل ڈالا تھا۔
خیال رہے کہ حراست میں لیے گئے شہری زعول تین سال پہلے بھی اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔