طوباس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی شہر طوباس میں جمعہ کے روزتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے طوباس گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی شناخت عبادۃ دراغمہ اور صلاح مساعید کے ناموں سے کی گئی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے عرب لباس پہن رکھا تھا اور وہ خود بھی عربی بول رہے تھے۔ اس موقع پر فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔