الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی شہر الخلیل میں بنی نعیم کے مقام پر ایک ٹریکٹر حادثے کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حادثے کی خبر سنتے ہی الخلیل سے شہری دفاع اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ چاروں فلسطینی ٹریکٹر الٹنے سے اس کے نیچے دب کر جاں بحق ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے فوت ہونے والے فلسطینیوں کو ٹریکٹر سے نکال لیا ہے۔ٹریکٹر حادثے کے نتیجے میں فوت ہونے والے شہریوں کی شناخت یحیٰ عیسیٰ حراشہ (ڈرائیور) عبداللہ موسیٰ الخضوری دو سگے بھائی حمزہ اور حسام عمر الخضور کے ناموں سے کی گئی ہے۔
