(فلسطین نیوز ۔مرکز اطاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر فسطینیوں کی اراضی پرقبضے کے لیے مقامی شہریوں میں مکانات کی تعمیر پرپابندی اور متعدد تعمیر شدہ مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو اسرائیلی فوجیوں نے بیت امر قصبے کی بیت زعتہ، فریدیس اور مرکزی بیت امر ٹاؤن میں مقامی شہریوں موسیٰ ابو ماریا کو 350 میٹر جگہ پر بنائے گئے مکان اور زیرحراست فلسطینی شہری وحید بو ماریا کے 400 میٹر پر بنے مکان کو مسمار کرنے کا نوٹس دیا۔صہیونی فوجیوں نے اسی علاقے میں صابر زامل ابو ماریا کو اس کا زیرتعمیر مکان مسمار کرنے کا نوٹس جاری کیا جب کہ اس کے ایک دوسرے عزیز انور ابو ماریا کی زرعی اراضی پر قبضے کے لیے بلڈوزروں کی مدد سے اس کی کھدائی کی گئی۔