عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے شمالی رام اللہ میں المغیر کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو نذرآتش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر عبرانی زبان میں نسل پرستانہ نعرے بھی تحریر کیے۔ جب فلسطینی شہریوں کو یہودیوں کی اس تخریبی کارروائی کا علم ہوا توا تو وہ ان کی طرف بڑھے تاہم یہودی موقع سے فرار ہو گئے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے علی الصبح نماز فجر کے وقت فلسطینیوں کی کاروں کو نذرآتش کرنا شروع کیا۔ المغیر کے مقام پر یہودیوں کی کارروائی میں غسان ابو جمال علیا کی ہونڈا کمپنی کی کاراور اکرم کمال نعسان کی فلوکس فاگن پولو کمپنی کی کاروں کو جلا کر خاکستر کردیا۔ کار کونذرآتش کرنے کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری غسان ابو علیا کے مکان کی بیرونی دیوار پر عبرانی زبان میں نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ بھی کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین