• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن، آبی وسائل پریہودیوں کا قبضہ، فلسطینی بوند بوند کو ترسنے لگے

بدھ 08-07-2015
in فلسطین
0
plf water-resources
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے بیشتر علاقوں میں موجود پانی کے ذخائر پریہودی آباد کاروں اور اسرائیلی حکام نے قبضہ کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں مقامی فلسطینی آبادی کو نہ صرف کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیےپانی میسرنہیں بلکہ گھروں میں بھی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق موسم گرما میں پانی کی شدید قلت سے سبب سے زیادہ غرب اردن کا سلفیت شہراور اس سے ملحقہ وادی قانا کی زرعی اراضی  متاثر ہوئی ہے۔ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ دیر استیا اور وادی قانا کے آس پاس پانی کے میٹھے چشموں پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے اور وہ تمام پانی سلفیت کے گردو پیش میں بنائی گئی آٹھ یہودی کالونیوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے پانی کے وسائل پرقبضے کے نتیجے میں وادی قانا، سلفیت اور دیر استیا میں فلسطینیوں کی فصلات خشک سالی کا شکار ہوکرتباہی سے دوچار ہیں۔ صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کو وادی قانا میں زیتون اور دوسرے پھل دار پودوں کے باغات لگانے سے بھی سختی سے منع کیا جا رہا ہے۔ ان پرعرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے تمام آبی وسائل پرغاصبانہ قبضہ کرلیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی تجزیہ نگار خالد المعالی کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی کے چوری شدہ پانی کو فلسطینیوں کو دس گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرکے ان کا استحصال کررہا ہے۔ وادی قانا کے پانی کے تمام چشموں پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے جو فلسطینیوں کو ان کےقریب پھٹکنے تک نہیں دیتی۔ فلسطینیوں کے نہ صرف کھیت تباہی سے دوچار ہیں بلکہ انہیں مال مویشی کو پلانے کے لیے بھی پانی میسرنہیں ہے۔ گھروں میں استعمال کے لیے انہیں پانی یہودی حکام سے خرید کرنا پڑتا ہے اورایک گلین پانی کی قیمت بھی فلسطینیوں کے لیے ادا کرنا مشکل ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.